پاکستانی صحافیوں کے لئےتحقیقاتی صحافتی فیلوشپس

Facebook
Twitter

درخواستوں کی وصولی کے لئے دوسرا اعلان
آخری تاریخ 20 اگست 2017ء

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کےلئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔
فیلوشپس کے لئے درخواستوں کی موصولی “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت” کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینا اور میڈیا سے وابستہ افراد کو عوامی دلچسپی کے امور بشمول حکومتی نظم و نسق، شفافیت، صنف، بدعنوانی اور انسانی حقوق کے بارے میں گہرائی سے کی جانے والی رپورٹس کے بارے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تا کہ ایسی تحقیقاتی رپورٹس تیار کرنے میں مدد کی جاسکے جو صحافت کے پیشہ ورانہ اصولوں اور قانونی معیارات کے مطابق ہوں۔ فیلوشپ کا دورانیہ تین ماہ اورمعاوضہ ساٹھ ہزارروپے ہے۔ معاوضے کی ادائیگی کا انحصار اہداف کی تکمیل پر ہے۔
منتخب امیدواروں کو سینئر صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران ادارتی رہنما کا کردارادا کریں گے۔
پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروانے کے اہل ہیں۔ بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کواہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔
درکار دستاویزات:
۔ پروفیشنل ریزیومے/سی وی حالیہ تصویر کے ساتھ
(۔ مکمل اسٹوری پروپوزل فارم (ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کلک کیجیے
۔ شائع یا نشر کی گئی خبروں کے تین لنکس/نمونے

  پر بھیجیں [email protected] درخواستیں
درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ 20 اگست 2017ء، شام 5 بجے ہے۔ اس کے بعد بھیجی گئی درخواستوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
صرف شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں سےرابطہ کیا جائے گا۔

تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپ کے پہلے مرحلے کے ورکشاپ کی وڈیو نیچے دیئے گئے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے ۔