حصہ اول: حفاظتی پالیسی کی رہنما ہدایات اور میڈیا ہاؤسز کے لیے معیاری دستور العمل (ایس او پیز) 1۔ عملے کی جانب سے میڈیا کوریج کا بنیادی اصول “کوئی خبر زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہے” ہوگا۔ یہی اصول نیوز مینیجرز پر بھی لاگو ہوگا جو عملے کو کسی مخصوص متنازع علاقے میں بھیجنے سے پہلے خطرات کا اندازہ لگاتے ہیں۔ میدان عمل میں موجود عملے پر دباؤ کو سمجھنے کے لیے ایڈیٹرز/سپروائزرز کی تربیت کی جائے گی۔ رپورٹر کو ایسے اسائنمنٹ سے ‘انکار’ کا حق حاصل ہوگا جو زیادہ خطرے کے حامل ہوں۔