درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ،27فروری،2020
پاکستان پریس فاوٗنڈیشن (پی پی ایف)نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی اور حفاظت کے فیلو شپ پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔
اس فیلو شپ پروگرام کا مقصد آزادی اظہار رائے کو فروغ دینا اور میڈیا کارکنان کو مدد فراہم کرناہے تاکہ وہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق مسائل پر رپورٹس تیار کرسکیں ۔
اس فیلوشپ پروگرام میں دو ورک شاپس منعقد کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ادارتی اور تکنیکی تعاون بھی دیا جائے گا تاکہ میڈیا کارکنان کی حفاظت پر ،اخلاقی ، قانونی ور پیشہ ورانہ صحافت کے بہتر ین معیار کے مطابق رپور ٹس تیار کی جائیں۔منتخب افراد میں سے ہر فرد کو فیلوشپ پروگرام کے دوران چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔ان افراد کو زیادہ ترجیح دی جائے گی جو صحافیوں کو قتل یا زخمی کیے جانے کے مخصوص واقعات پر تفتیشی رپورٹنگ کریں۔
منتخب افراد کو سینیئر صحافیوں کی معاونت میں رکھا جائے گا جو اس فیلو شپ پروگرام کی مدت تک ان افراد کے ایڈیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
صحافی جو پرنٹ،ٹیلی ویژن،ریڈیو یا آن لائن میڈیا میں کم سے کم تین سال کا تجربہ رکھتے ہیں وہ اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتےہیں۔خواتین صحافیوں کی درخواست جمع کروانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیےاہلیت کی بنا پر شرائط میں نرمی رکھی جاسکتی ہے۔
اس فیلوشپ پروگرام کی مدت تین ماہ ہے اور اس پروگرام میں منتخب افراد کو ساٹھ ہزار روپے(60,000)ادا کیے جائیں گے۔
،درخواست گزار کے لیے درج ذیل کاغذات بھیجنا ضروری ہی
حالیہ تصویر کے ساتھ CV
درخواست فارم
پروپوزل فارم
تین لنکس /شائع کردہ یا نشر شدہ رپورٹس
پر بھیجیئے۔ [email protected] درخواست
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعہ 27فروری 2020ہے۔آخری تاریخ گزرنے کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔